پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کیلئے ایڈیلیڈاوول پہنچ گئی

پیر 9 مارچ 2015 11:31

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کیلئے ایڈیلیڈاوول ..

ایڈیلیڈاوول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کیلئے ایڈیلیڈاوول پہنچ گئی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے طویل سفرکے باعث پیرکو آرام کیااور کل منگل کو باقاعدہ پریکٹس سیشن ہوگا۔ہیڈکوچ وقاریونس کی زیر نگرانی کھلاڑی مختلف سیشنز میں پریکٹس کریں گے ۔پریکٹس سیشن کے بعد ٹیم منیجمنٹ کا اجلاس ہوگا جس میں آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا قومی امکان ہے کہ پاکستانی سکواڈ میں اب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اوراسی سکواڈ کے ساتھ باقی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ آئرلینڈکیخلاف15 مارچ کو ایڈیلیڈاوول میں کھیلے گا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اورزمبابوے کو شکست دی ہے جبکہ گرین شرٹس کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

متعلقہ عنوان :