خیبرپختونخواہ میں قومی ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن ، 450 مشکوک افراد گرفتار

پیر 9 مارچ 2015 11:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 450 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا۔ ناقص سیکیورٹی انتظامات پر انتظامیہ کے خلاف پانچ مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

قومی ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران 462 مکانات ، 762 تعلیمی ادارے اور 297 ہوٹلوں کو چیک کیا گیا۔ بہتر سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے پر پانچ سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 450 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔