کوئٹہ : سڑک کنارے نصب بم دھماکہ

پیر 9 مارچ 2015 10:51

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) : کوئٹہ میں سڑک کارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے وقت سڑک سے ایک خاتون گزر رہی تھی جو کہ اس حادثے کا شکار ہوئی اور اپنی جان گنوا بیٹھی، تاہم خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر طلب کر لی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے.