افغان وزیر مہاجرین پاکستانی حکام سے مہاجرین کے مسائل پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے،سید حسین بلخی کی افغان مہاجرین کے نمائندوں سے ملاقات ، مسائل سنے ، مسئلہ حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی ، افغانستان کی نئی حکومت نے مہاجرین کی واپسی کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے ،افغان وزیر ،حکومت نے ہمیں چند روز میں واپس اپنے ملک جانے کا کہہ دیا ہے ، کئی کیمپوں کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے ،نمائندوں کی شکایت
اتوار 8 مارچ 2015 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 مارچ۔2015ء) افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین سید حسین بلخی پاکستانی حکام سے مہاجرین کے مسائل پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں نو رکنی وفد سربراہی میں پہنچنے پر پاکستان کے وزیر سرحدات اور ریاستوں عبد القادر بلوچ نے ان کا استقبال کیا دو رہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب افغان حکومت کا دعویٰ کہ خیبر پختون خوا کی حکومت اور کئی دیگر علاقوں میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے دسمبر میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت نے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف مہم شروع کی تھی کیونکہ حکومت کا خیا ل ہے کہ کئی دہشتگرد اور جرائم کی کارروائیوں میں ملوث ہیں افغان ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ پاکستان پہنچنے کے بعد افغان وزیر اسلام آباد میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افغان مہاجرین کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے دورے کے دور ان افغان وزیر پاکستانی اور افغان متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے نمائندوں کے ساتھ سہ فریقی اجلا س میں بھی شرکت کرینگے پاکستان میں اس وقت تقریباً تیس لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں جن میں آدھے غیررجسٹرڈ ہیں پروگرام کے مطابق افغان وزیر پشاور اور کئی دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرینگے وفد میں افغان پارلیمنٹ کے دو ممبران مولوی شہزادہ شاہد اور مولوی صابر بھی شامل ہیں مہاجرین کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلخی نے انہیں یقین دلایا کہ افغانستان کی نئی حکومت نے مہاجرین کی واپسی کیلئے ایک جامع حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ وہ پاکستانی حکام کے ساتھ ان کے مسائل پر بات چیت کرینگے اور پاکستانی حکومت سے مہاجرین کو وقت دینے کی درخواست کرینگے تاکہ افغان حکام ان کی واپسی سے پہلے ان کے لئے انتظامات کر سکیں ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.