طاہرالقادری کا مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا فیصلہ

اتوار 8 مارچ 2015 21:44

طاہرالقادری کا مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا فیصلہ

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مارچ کے آخرمیں پاکستان آمد متوقع ہے۔ وطن واپسی سے قبل طاہرالقادری پندرہ مارچ کو اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے کینیڈا سے امریکہ روانہ ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے مارچ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وطن واپسی سے قبل وہ کینیڈا سے امریکہ جائیں گے جہاں ہوسٹن کے ہسپتال لوکے سے اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دی تو وہ امریکہ سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ پارٹی قائد کی متوقع وطن واپسی کے حوالے سے عوامی تحریک کے رہنماوٴں نے لاہور ایئر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ یاد رہے کہ طاہرالقادری تین دسمبر دو ہزار چودہ کو عارضہ قلب کی وجہ سے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوئے جہاں ہوسٹن کے ہسپتال میں انکی انجیوگرافی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :