مستحقین کو خدمات کی فراہمی میں کارکردگی، سخت محنت اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ماروی میمن

اتوار 8 مارچ 2015 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔8 مارچ۔2015ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) اور وزیر مملکت محترمہ ماروی میمن نے کہا ہے کہ مستحقین کو خدمات کی فراہمی میں کارکردگی، سخت محنت اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وہ بی آئی اسی پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

بی آئی ایس پی پاکستان میں سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو بنیادی طور پر گھرانے کی خواتین کے ذریعے مستحقین کومختلف فوائد پہنچا رہا ہے۔ بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والی 4.8ملین خواتین کے اعزاز میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا ۔ بی آئی ایس پی کی سینئر حکام نے برین اسٹورمینگ سیشن میں حصہ لیا جس کا مقصد مختلف شعبوں سے متعلق مسائل کی شناخت اور ان کے حل کیلئے اصلاحاتی اقدامات تجویز کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے فوری رابطہ کیلئے ہاٹ لائن کا افتتاح کیا جو کہ کسٹمر سروس کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اسٹیک ہولڈز ، شہریوں اور کلائنٹس سے رابطے میں رہنے کیلئے محترمہ ماروی میمن نے فیس بک اور ٹویٹر کے آکاؤنٹس کی تخلیق کیساتھ بی آئی ایس پی کے سوشل میڈیا پورٹل کا آغاز کیا ۔ایک ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کیا گیا جو عوام کو دھوکہ دہی کے پیغامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بی آئی ایس پی کے پروگرامز کے متعلق معلومات فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

اپنے ابتدائیہ کلمات میں محترمہ ماروی میمن نے کہا کہ ہمارے اب سے دو خاندان ہیں ، ایک بی آئی ایس پی کا عملہ اور دوسرا بی آئی ایس پی کے مستحقین۔ اپنا وژن اور مقصد بیان کرتے ہوئے ایم این اے ماوری میمن نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر مستحقین کو وقار اور با معنی زندگی فراہم کرتے ہوئے ان کی با اختیاری کیلئے کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نیک کام کو سر انجام دینے کیلئے اپنے دل و دماغ کیساتھ اپنا کام کرنا ہو گا۔

محترمہ ماروی میمن نے کام کی اہمیت پر زور دیا اوربی آئی ایس پی حکام کو وزیر اعظم کے خواب کی تکمیل کیلئے ہدایت کی۔محترمہ ماروی میمن نے کہا کہ ہمیں بی آئی ایس پی کو ایک ایسے ادارے میں تبدیل کرنا ہو گا جو پاکستان کیلئے باعث فخر ہوگا۔ پہلے سیشن کے دوران ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی نگرانی میں بی آئی ایس پی حکام کی طرف سے ایک برین اسٹورمینگ مشق منعقد کی گئی جس میں فیلڈ افسران نے مسائل اور ان کے ممکنہ سد باب سے آگاہ کیا۔

بی آئی ایس پی نے یہ اقدام ایک 100روزہ منصوبہ تیار کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔ جس کی بنیاد پر ہر و نگ کو کلیدی کارکردگی اشاریہ دیا جائے گا۔ یہ ہر انفرادی اور مجموعی طور پر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک معیار کے طور پر کام کریگی۔دن کے نصف حصے میں ایم این ماروی میمن نے پاکستان کے مختلف علاقوں کی مستحق خواتین سے بی آئی ایس کے اسلام آباد کے دفتر میں ملاقات کی۔

سیشن کے دوران بی آئی ایس پی کے فیلڈ افسران کی موجودگی میں انفرادی مستحقین کی زندگی کا مختصر جائزہ پیش کی گیا۔ اس مشق کے دوران، ایم این اے ماروی میمن نے مستحقین کے خاندان کے ساتھ براہ راست رابطہ پر زور دیا تاکہ ان کے مسائل کو سمجھا جائے اور مسلسل حمایت سے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے۔ ایم این اے ماروی میمن نے خواتین کو ان کے خاندانوں کی بہبود اور بہتری کیلئے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ دن کے آخر میں ، ایم این اے ماروی میمن نے ایک نجی عشائیہ پر مستحقین سے اپنی رہائش گاہ مسٹر اینکلیو پر بات چیت کی ۔

متعلقہ عنوان :