وفاقی وزیر خزانہ کا افغان ہم منصب کو ٹیلیفون ، پاک افغان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر شکریہ

اتوار 8 مارچ 2015 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو افغان ہم منصب عمرذخیل وال کا ٹیلیفون پاک افغان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب عمر ذخیل وال نے ٹیلیفونک رابطہ کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عمر ذخیل وال نے کہا کہ پاک افغان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، افغانستان سمیت خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔