زرداری کی زیر صدارت چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے اتحادیوں اور سینئر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس (کل) ہوگا،شجا عت اور پر ویز الٰہی (کل) ملیں گے ، زرداری کا میدان (ن) لیگ کیلئے کھلا نہ چھوڑنے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 8 مارچ 2015 18:51

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے اتحادیوں اور سینئر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس (کل ) پیر کو یہاں زرداری ہاؤس میں ہوگا ، چوہدری شجا عت اور پر ویز الٰہی بھی زرداری سے (کل) ملاقات کرینگے، زرداری کا میدان (ن) لیگ کیلئے کھلا نہ چھوڑنے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ ۔

ہفتہ کو پی پی پی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے پیر کو بلاول ہاؤس اسلام آ باد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں چیئرمین سینٹ کیلئے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیلئے بھرپور مقابلہ کیا جائیگا اور حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجا عت حسین بھی پر ویز الٰہی کے ہمراہ (کل) پیر کو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کرینگے‘چےئر مین اور ڈپٹی چےئر مین سینٹ کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی ہفتے کے روز آصف علی زرداری سے ملاقات ہو نا تھی مگر انکی مصر وفیات کی وجہ سے اب یہ ملاقات کل ہو گی جس میں اب چوہدری پرو یز الٰہی بھی شر یک ہونگے اور اس ملاقات میں سینٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔