روس پر مغربی پابندیوں کے باوجودماسکو حکومت کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،چینی

اتوار 8 مارچ 2015 17:43

بیجنگ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) چین نے کہا ہے کہ وہ یوکرائن تنازعے میں ملوث ہونے پر روس پر عائد مغربی پابندیوں کے باوجودماسکو حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیاکے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے بیجنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کا عملی تعاون مشترکہ ضروریات کی بنیاد پر ہے، اس لیے چین اور روس کے مابین اقتصادی اور سفارتی تعاون برقرار رہے گا۔ کریملن پرامریکی اور یورپی پابندیوں کی وجہ سے روسی کرنسی کی قدر میں قابل ذکر کمی ہوئی ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں نے بھی روسی اقتصادیات کو نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :