قطر سے 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم پہنچے گی

رواں ہفتے کے دوران وزارت پٹرولیم اور قطری کمپنی کے مابین ایل این جی کی قیمت کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان

اتوار 8 مارچ 2015 17:42

قطر سے 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) قطر سے 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم پہنچے گی، نئے ہفتے کے دوران وزارت پٹرولیم اور قطری کمپنی کے مابین ایل این جی کی قیمت کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان، فریقین کے مابین قبل ازیں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ایل این جی کی قیمت 11.6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔

اتوار کو وفاقی وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ قطر سے ایل این جی کی قیمت کا فارمولہ بھی طے پا چکا ہے، جس پر پیر سے شروع ہونے والے نئے ہفتے کے دوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 325 ملین مکعب فٹ ایل این جی کی پہلی کھیپ یکم اپریل کو پورٹ قاسم پر پہنچ جائے گی جبکہ ایلاین جی کی سپلائی کو بتدریج 400ملین مکعب فٹ یومیہ تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ درآمد شدہ ایل این جی آئی پی پیز کو فراہم کی جائے گی۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ وزارت پٹرولیم اور قطری کمپنی کے مابین طے پانے والے پرائس فارمولے کے مطابق ایل این جی کی قیمت فی الحال 11.6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی اور اگر برینیٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھے گی تو ایل این جی کی قیمت بھی اوپر جائے گی۔(اح+را)

متعلقہ عنوان :