سرگودھا اور گردونواح میں شدید بارش کیساتھ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا‘ن

اتوار 8 مارچ 2015 17:23

سرگودھا (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سرگودھا اور گردونواح میں اتوار کے روز بھی صبح سویرے شدید بارش کیساتھ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا‘ جبکہ کنو کے باغ بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں گزشتہ روز ہونیوالی بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا‘ دن بھر یخ بست ہواؤں نے سرگودھا اور اس کے گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا‘ ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ بارش اور ژالہ باری اس قدر شدید تھی کہ رواں ٹریفک کو بھی رکنا پڑ گیا‘ کھیتوں میں پانی کھڑا ہونے سے مختلف فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا‘ دن بھر و قفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا‘ اتوار کے روز چھٹی کے باعث بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کیساتھ ساتھ گیس بند کردی گئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ بارش اور ژالہ باری کے باعث کنو کے باغات کو شدید نقصان ہوا بارش کے باعث مختلف مقامات پر واپڈا کے ٹرانسفارمر اور فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں شام گئے تک بجلی بحال نہ ہوسکی بجلی بند ہونے سے کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کے متعدد ڈسپوزل خراب ہونے سے کئی علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی کھڑا ہوگیا‘ جس سے شہریوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :