حکومت خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے، ممنون حسین

فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں حکومت خواتین کے حقوق کے لئے پرعزم ہے،خواتین کے استحصال اور منفی امتیاز کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عمل پیرا ہے، تقریب سے خطاب

اتوار 8 مارچ 2015 17:13

اسلام آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہے دنیا بھر میں خواتین کی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد قابل ستائش ہے محترمہ فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں حکومت خواتین کے حقوق کے لئے پرعزم ہے اور خواتین کے استحصال اور منفی امتیاز کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اتوار کے روز یہاں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنا کر ہی ترقی کا خواب پورا ہو سکتا ہے اور حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کوشاں ہے حکومت خواتین کے ساتھ استحصال اور منفی امتیاز کا خاتمہ چاہتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کے حوالے سے رائے عامہ کو بدلنے کے لئے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے ہمیں خواتین کو معاشرے میں مساوی حقوق دینے ہوں گے انہوں نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین استحصال اور منفی امتیاز کا شکار ہیں لیکن حکومتیں خواتین کے حقوق کے لئے قانون میں موجود سقم بھی دو کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ کرپشن ملک ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ملک سے کرپشن ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ معاشرہ کرپٹ افراد کو تنہا چھوڑ دے اور کرپشن میں ملوث افراد کا سماجی بائیکاٹ کر دے صدر ممنون حسین نے خواتین کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات شعبہ تعلیم میں حاصل کرنے کے لئے تجویز بھی کی ہے کہ خواتین قوم کے نونہالوں کی تربیت میں اہم کردار اد کر سکتی ہیں لحاظہ بنیادی تعلیم کا شعبہ اگر خواتین کے سپرد کر دیا جائے تو شعبہ تعلیم کے ساتھ بنیادی تعلیم کے معیار میں بہتری آ سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :