فیصل آباد،جانوروں ومویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم

اتوار 8 مارچ 2015 17:11

فیصل آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام جانوروں ومویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی جاری مہم کے سلسلے میں اب تک 23لاکھ 33ہزار166چھوٹے بڑے جانوروں ودیہی مرغیوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے بتایا کہ مہم میں اب تک 13لاکھ 90ہزار506بڑے جانوروں،5لاکھ 61ہزار120چھوٹے جانوروں اور3لاکھ 81ہزار540دیہی مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اور مقررہ ٹارگٹ کے حصول کے لئے محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :