پولیس حرام کاری کے اڈے پر چھاپہ نائیکہ سمیت پانچ مرد وخواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 8 مارچ 2015 17:10

فیصل آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) پولیس حرام کاری کے اڈے پر چھاپہ نائیکہ سمیت پانچ مرد وخواتین رنگے ہاتھوں گرفتار،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد پرویز نے مخبر کی اطلاع پر پولیس ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ اشرف آباد میں نائیکہ فرزانہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان ارشد،اشرف،عابدہ ،پروین وغیرہ حرام کاری میں مصروف تھے پولیس ریڈنگ ٹیم نے ملزموں کو گرفتار کرکے حوالات بند کرکے ان کیخلاف کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :