فیصل آباد،مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ،

بیروزگاری سے دلبرشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی

اتوار 8 مارچ 2015 17:10

فیصل آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ،جبکہ بیروزگاری سے دلبرشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق اکبر کالونی گلی نمبر5کے رہائشی ندیم کی شادی کے سلسلہ میں گزشتہ رات ہونیوالی مہندی کے پروگرام میں ہوائی فائرنگ جاری تھی اس دوران نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی پچیس سالہ ذیشان ولد رمضان کے سینے میں پیوست ہوگئی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ،نوجوان کی ہلاکت پر فائرنگ کرنے والے مہمان دلہا سمیت فرارہو گئے ،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے ،علاوہ ازیں سمندری کے علاقہ بھگو بستی کارہائشی تیس سالہ محمد عمران ولد فضل دین عرصہ سے بیروزگار تھا اور نوکری نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہو کر گزشتہ روز اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی متاثرہ نوجوان کوسول ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ تین گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا ۔

متعلقہ عنوان :