وقار یونس سے جھگڑے کی تردید ،منیجمنٹ نے حوصلہ دیا، ایڈم گلکرسٹ کے ریکارڈ سے لاعلم تھا: سرفرازاحمد

اتوار 8 مارچ 2015 17:06

وقار یونس سے جھگڑے کی تردید ،منیجمنٹ نے حوصلہ دیا، ایڈم گلکرسٹ کے ریکارڈ ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے’ ہیرو‘وکٹ کیپراور بلے باز سرفرازاحمد نے کہاہے کہ ٹیم کی جیت اُن کی جیت ہے ، اس موقع پر منفی باتیں ٹھیک نہیں ، وقار یونس کچھ بھی کہہ دیں تو جواب دینامناسب نہیں تاہم کپتان یا ہیڈکوچ سے جھگڑے کی تردید کردی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہاکہ کوچز ہوں، کپتان یا کوئی کھلاڑی سب پاکستان کی نمائندگی کے لیے آئے ہیں اور کسی سے بھی لڑائی جھگڑے کا سوچ بھی نہیں سکتا،ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیم کی جتنی بھی ممکن ہوسکے حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں خاصا دباومحسوس کر رہا تھا لیکن کپتان مصباح الحق اور ہیڈکوچ وقار یونس نے میچ سے قبل حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلنا اور کریز پر پہنچنے کے بعد اندازہ لگالیا تھا کہ ڈیل اسٹین کو آگے بڑھ کر کھیلنے سے ہی بولر پر دباو ڈالا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بلے باز کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا 6 کیچز کا ریکارڈ برابرکرنے پر خوشی ہے جبکہ میچ کے دوران اس بات سے لاعلم تھا اور میچ کے اختتام پرکسی نے بتایا کہ ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نصف سنچری سے قبل رن آوٹ ہونے پر وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ رن آوٹ ہونے پر افسوس ہے اور اندازہ نہیں تھا کہ فیلڈر اتنی پھرتی سے گیند پکڑ کر وکٹ کیپر تک پہنچا دے گا۔

متعلقہ عنوان :