رحیم یارخان بیوی کو تشدد کرکے مارنے والا شوہر گرفتار ن

اتوار 8 مارچ 2015 16:59

رحیم یارخان بیوی کو تشدد کرکے مارنے والا شوہر گرفتار ن

رحیم یار خان (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)رحیم یار خان بچوں کی لڑائی پر بیوی پر بدترین تشدد کر کے ہلاک کرنیوالے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاقت پور میں بھانجوں کی لڑائی اور بہن کی شکایت پر شوہر نے بیوی کو کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دباکراپنی23 سالہ بیوی فوزیہ کو ہلاک کردیاپولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا مقتولہ کے ورثہ کے مطابق ملزمان نے تشدد کے بعد جب لڑکی بے ہوش ہوگئی ،اس کے باوجود ہسپتال نہیں پہنچایا اہل علاقہ نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا مگر اس وقت تک وہ جان کی بازی ہار چکی تھی۔