فیصل آباد تھانہ صدر میں پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو جاں بحق

ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے  دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئیں

اتوار 8 مارچ 2015 16:59

فیصل آباد (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر میں پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو جاں بحق ہو گئے ، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدر کے علاقے 237 ج۔

(جاری ہے)

ب میں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے ۔ پولیس کا اطلاع ملی تو موقع پر پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ پولیس پارٹی کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر جاں بحق ہو گئے ایک کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :