گور نر قتل کیس میں ممتاز قادری کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ (کل)فیصلہ سنائیگی

اتوار 8 مارچ 2015 16:57

اسلام آباد(پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اسلام آبا د ہائی کورٹ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر قتل کیس میں سزا پانے والے مجرم ممتاز قادری کی اپیل پر اپنا فیصلہ (کل)پیر کو سنائے گی۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے اکتوبر 2011 میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے سابق کمانڈو قادری کو سزائے موت سنائی تھی۔ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کاز لسٹ کے مطابق، جسٹس نورالحق قریشی اور شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ (کل) پیر کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔بینچ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور وکیل استغاثہ میاں عبدالروٴف اور قادری کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 11 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :