ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ چیئرمین پر اتفاق رائے کیلئے ایم کیو ایم یا اے این پی کو دینا نقصان دہ حکمت عملی نہیں  پیپلز پارٹی

پارٹی قیادت تمام اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرسکتی ہے پی پی ذرائع وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سینیٹ چیئرمین کا عہدہ حاصل بزنجو کو دینے کی پیشکش کی تردید  فیصلہ مشاورت سے ہوگا تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں سعد رفیق

اتوار 8 مارچ 2015 16:55

اسلام آباد (پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) سینیٹ کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کی جانب سے باقاعدہ طور پر سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے حصول کیلئے چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی مہم کا آغاز کردیا  دونوں جماعتوں کی جانب سے چیئر مین سینٹ چھوٹی جماعتوں سے بنائے جانے کامکان ہے ۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اپنے قوم پرست اتحادیوں کو دینے پر غور کررہی ہے، پی پی پی بھی یہ عہدہ اپوزیشن بینچوں میں بیٹھے شراکت داروں کو پیشکش کرنے کیلئے تیار ہے۔

پی پی پی ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ چیئرمین پر اتفاق رائے کیلئے چھوٹی جماعتوں جیسے ایم کیو ایم یا اے این پی کو دینا نقصان دہ حکمت عملی نہیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنماء نے بتایا کہ پارٹی نے لگ بھگ اتفاق کیا ہے کہ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پنجاب کی بجائے چھوٹے صوبوں کو دیئے جانے چاہئیں ۔پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے دو رکنی وفد کو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس بھیجا تاکہ انتخابات کے لیے دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کے امکانات پر بات چیت کی جاسکے۔

جے یو آئی ف کے ترجمان جان اچکزئی نے بتایا کہ پی پی پی رہنماء رضا ربانی اور سینیٹر عبدالقیوم سومرو نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور جے یو آئی ف کی حمایت طلب کی ترجمان کے مطابق گفتگو کے دوران سینیٹ کے دونوں عہدوں کے لیے کوئی نام زیربحث نہیں آیا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ دونوں اطراف کی جانب سے اس معاملے پر بات چیت کی گئی اور دونوں نے اعلیٰ عہدوں کیلئے اتفاق رائے سے عہدیداروں کو نامزد کرنے پر اتفاق کیا۔

پی پی پی کے شریک چیئرمین کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ آصف علی زرداری کی چوہدری شجاعت حسین ملاقات موسم کی خرابی کے باعث ہوسکی کیونکہ چوہدری برادران نے لاہور سے اسلام آباد آنا تھافرحت اللہ بابر کے مطابق یہ ملاقات پیر کو متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کچھ پارٹی رہنماؤں جن میں پی پی پی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو بھی شامل تھے اس معاملے پر مشاورت کی ۔

پی پی پی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت تمام اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرسکتی ہے تاکہ حکمت عملی کو حتمی شکل دی جاسکے اور دونوں عہدوں کے لیے ناموں کا اعلان کیا جاسکے۔نجی ٹی وی کے مطابق بعد ازاں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ٹی وی چینلز کی اس رپورٹ کی تردید کی کہ مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ چیئرمین کا عہدہ حاصل بزنجو کو دینے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے رابطہ کریں گے۔روزیر اطلاعات نے کہا کہ فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت سے ہوگا سعد رفیق نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ وہ پی پی پی قیادت سے ملاقات کا بھی منصوبہ بنارہے ہیں کیونکہ نواز لیگ تمام جماعتوں سے خوشگوار تعلقات چاہتی ہے تاکہ مستقبل میں ایوان بالا میں قانون سازی کا عمل ہموار بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا مقصد سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کرنے سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ اب تک تمام جماعتوں سے مثبت ردعمل سامنے آیا ۔