سیمنٹ کی پیداوار میں 5.52 فیصد اضافہ

اتوار 8 مارچ 2015 16:44

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء))رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5.52 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم برآمدات میں 5.55 فیصد کمی واقع ہوئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں سیمنٹ برآمدات مسلسل کمی کا شکار جو 5.292 ملین ٹن سے کم ہوکر 4.988 ملین ٹن ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فروری میں مقامی سطح پر سیمنٹ کی فروخت میں 6.96 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 21.08 فیصد کمی واقع ہوئی۔

برآمدات میں کمی کے بارے میں آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ترجمان نے کہا کہ ٹیکس کی چوری کے ذریعے ملک میں ایرانی سیمنٹ درآمد سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔پاکستانی درآمدکنندگان ڈیوٹی چوری کے ساتھ ایرانی سیمنٹ درآمد کررہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے عائد نان ٹیرف بندشوں سے سیمنٹ کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔