اب تک صرف 70 ہزار ٹن اضافی گندم برآمد

اتوار 8 مارچ 2015 16:44

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء))اقتصادی رابطہ کمیٹی کی اجازت کے باوجود اب تک صرف ستر ہزار ٹن اضافی گندم برآمد کی جاسکی، سرکاری حکام کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پندرہ مارچ تک سندھ اور پنجاب کو بارہ لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنیکی اجازت دی تھی لیکن برآمدکنندگان کی جانب سے سست روی کے باعث اب تک اضافی گندم کا برآمدی حجم صرف ستر ہزارٹن رہا، برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے وزارت خوراک نے برآمد کی تاریخ میں پندرہ اپریل تک توسیع پر غور شروع کردیا ہے، سمری جلد ای سی سی کو ارسال کی جائے گی ۔