رواں ماہ 3 لاکھ90 ہزار ٹن تیل درآمد کیا جانے کا امکان

اتوار 8 مارچ 2015 16:43

اسلام آباد((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) ملک بھر میں پیٹرول کی بڑھتی طلب کے پیش نظر رواں ماہ تین لاکھ نوے ہزار ٹن تیل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رواں سال کے آغاز پر پنجاب میں پیٹرول بحران کے پیش نظر جنوری میں تین لاکھ بیس ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا گیا تھا، جبکہ گذشتہ ماہ تیل کا درآمدی حجم تین لاکھ پچپن ہزار ٹن رہا، جنوری میں چار لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول فروخت کیا گیا جبکہ فروری میں پیٹرول کی فروخت چار لاکھ اکیاون ہزار ٹن رہی، حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور سی این جی کی ہفتہ واربندش کیباعث پیٹرول کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، منصوبے کے تحت مارچ میں تین لاکھ نوے ہزار ٹن پیٹرول درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :