وزیر اعظم نواز شریف (کل) ملتان میں نو ارب کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے نئے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کرینگے

ائیر پورٹ پر 9ارب روپے کی لا گت آئی ‘ 5سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا‘ائیر پورٹ پر پہلی بار بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے

اتوار 8 مارچ 2015 16:10

لاہور( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) وزیر اعظم محمد نواز شریف ملتان میں نئے انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا افتتاح کل (پیر ) کو کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر 9 ارب روپے کی لا گت آئی ہے اور اسے 5 سال کے عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ائیر پورٹ پر پہلی بار بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے پہلے مرحلے میں جدہ اور مدینہ کے لئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ کچھ عرصے بعد دیگر ممالک کے لئے بھی فلائٹ آپریشن شروع کر دیا جائیگا۔ ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیک وقت 450مسافروں کو سفری سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں جبکہ 10ہزار ٹن تک کارگو سروس کی سہولت بھی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :