متحدہ خواتین کے ساتھ کئے جانے والے ہر قسم کے امتیاز کا خاتمہ چاہتی ہے،الطاف حسین

اتوار 8 مارچ 2015 15:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ خواتین کے ساتھ کئے جانے والے ہر قسم کے امتیاز کا خاتمہ چاہتی ہے ہم خواتین کے زندگی کے ہر شعبے میں مساوی حقوق فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ایم کیو ایم ملک بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کا خاتمہ چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ خواتین دیہی علاقوں میں غلاموں جیسی زندگی بسر کررہی ہیں خواتین کو کہیں غیرت اور کاروکاری کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے اور کہیں وینی جیسی فرسودہ رسومات کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے ایم کیو ایم خواتین کے ساتھ ہونے والے ہر قسم کے امتیازی سلوک اور ظلم کا خاتمہ چاہتی ہے ۔