سری لنکن کھلاڑی تلکارتنےدلشان کی ایک ہی اوور میں چوکو ں کی ڈبل ہیٹرک

اتوار 8 مارچ 2015 15:42

سری لنکن کھلاڑی تلکارتنےدلشان کی ایک ہی اوور میں چوکو ں کی ڈبل ہیٹرک

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ 2015میں آسٹریلیا کیخلاف میچ میں سری لنکا کے کھلاڑی تلکارتنےدلشان نے چھ بالوں پر چھ چوکے لگاکرایک ہی اوور میں ڈبل ہیٹرک کرنے کا ورلڈ کپ 2015میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 376رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب نے دلشان نے میدان میں اترکر کمان سنبھالی اور آسٹریلین باؤلر رمیچل جانسن کو اوور کی چھ گیندوں پر چھ چوکے لگا کر ورلڈ کپ 2015میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کر لیا ہے ۔