اسلام اّباد ایئرپورٹ پر مسافر نے سکیورٹی کاپول کھول دیا

مسافر نے رقم دے کر سامان کو کسٹم سے کلیئرکرالیا ،مسافر اہلکار سے لین دین کی خفیہ فلم بناتا رہا

اتوار 8 مارچ 2015 15:09

اسلام اّباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) اسلام اّباد ایئرپورٹ پرمسافر نے رقم دے کر سامان کو کسٹم سے کلیئرکرالیا ،مسافر اہلکار سے لین دین کی خفیہ فلم بناتا رہا اور برطانیہ پہنچ کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی۔

(جاری ہے)

برطانوی حکام نے سوشل میڈیا پر اہلکار کی لین دین کی فوٹیج کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے پر برطانوی حکام نے مشیر ہوابازی کیپٹن شجاعت عظیم سے رابطہ کیاہے۔

کیپٹن شجاعت کاکہناہے کہ فوٹیج کا جائزہ لیاگیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیاہے۔تاہم ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیرعالم کاکہنا ہے کہ واقعہ پاکستان میں ہوائی اڈوں پر سکیورٹی کی کوتاہی نہیں، اہلکار نے کسٹم ڈیوٹی عائد نہ کرنے کے پیسے لیے۔لین دین میں ملوث اہلکار کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :