جوڈیشل کمیشن کیلئے سیاسی جرگا جلد بلایا جائیگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کا اتفاق

کوشش ہے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا معاملہ حل ہوجائیگا  رحمن ملک

اتوار 8 مارچ 2015 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کیلئے سیاسی جرگہ بلایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پی پی رہنما رحمان ملک میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا رحمان ملک نے امیر جماعت سے گفتگو میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے سیاسی جرگے کا اجلاس جلد بلایا جائیگا اانہوں نے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ سینیٹ چیئرمین کے انتخاب سے قبل ہی جوڈیشل کمیشن کا معاملہ حل ہوجائیگا

متعلقہ عنوان :