ہفتہ رفتہ کراچی سٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں رہی
کے ایس ای 100انڈیکس33200پوائنٹس پر بند ہوا ، سرمایہ کاروں کے 1کھرب37ارب ڈوب گئے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 9لاکھ 2 ہزار 466ڈالرسرمائے کا انخلاء کیا گیا رپورٹ
اتوار 8 مارچ 2015 13:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء کے باعث گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعدمندی کی زد میں رہی۔ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 33711پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 33200پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب37ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کی سطح سے گھٹ کر74کھرب روپے رہ گیا ۔
کاروباری ہفتے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے 9لاکھ 2 ہزار 466ڈالرسرمائے کا انخلاء کیا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے پہلے ہی روز مندی کے بادل چھاگئے اور 100 انڈیکس 400سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کے بعد وقتاً فوقتاً مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاؤکی زد میں رہی ۔(جاری ہے)
گزشتہ ہفتہ5کاروباری دنوں میں مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی اور انڈیکس 548.6پوائنٹس کم ہوا جبکہ 2کاروباری دنوں میں معمولی تیزی کے باعث انڈیکس نے 180.07پوائنٹس کو ریکور کیا ۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتہ مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر نہ ہونے پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار دکھائی دیئے اور انہوں نے شارٹ ٹرم حصص کی فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ سنبھل نہ سکی ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق کیونکہ کاروباری اتار چڑھاؤ کے باوجود مارکیٹ اب بھی32ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار ہے تو امید ہے کہ نیا کاروباری ہفتہ مارکیٹ میں تیزی کا سبب بن سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.