کچھ لوگ آئین کو ملک سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، ملک نہیں تو آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے پرویزمشرف
مجھ پرآرٹیکل 6 لگایا گیا، ہنسی آتی ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں انصاف نہ ملے تو ہمیں اسلامی جمہوریہ کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے سابق صدر فوجی عدالتوں کو نہ چلنے دینے کے لیے سازش ہو رہی ہے سابق صدر کا انٹرویو
اتوار 8 مارچ 2015 13:50
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)آل پاکستان مسلم لیگ چیئرمین اور سابق صدر پر ویز مشرف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ آئین کو ملک سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، اگرملک نہیں تو آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے۔مجھ پرآرٹیکل 6 لگایا گیا، اس پرمجھے ہنسی آتی ہے۔اگر انصاف نہ ملے تو ہمیں اسلامی جمہوریہ کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔فوجی عدالتوں کو نہ چلنے دینے کے لیے سازش ہو رہی ہے۔
ایک انٹرویومیں جنرل ( ر) پرویزمشرف نے کہا کہ مجھ پر غداری کے الزام پرکیس چل رہا ہے ، میں نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے۔مجھ پرآرٹیکل 6 لگایا گیا، اس پرمجھے ہنسی آتی ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں۔ آرٹیکل 6 کا مقدمہ بھی ایک نہ ایک روز ختم ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
امید ہے مجھے انہیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، اگر انصاف نہ ملے تو ہمیں اسلامی جمہوریہ کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اس وقت ملک میں قیادت اور گورنس کا فقدان ہے ۔ دھرنوں نے واضح کر دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام میں غیرمقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مکمل حمایت کرتا ہوں، فوجی عدالتیں بن تو گئیں مگراب تک کام شروع نہیں کیا ،لگتا ہے عدالتوں کو فعال کرنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ فوجی عدالتوں کو نہ چلنے دینے کے لیے سازش ہو رہی ہے ۔سابق صدر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے پارٹی قائدین کو آمرانہ اختیارات مل گئے ہیں۔ کراچی میں سیاسی، لسانی اورفرقہ واریت ہے ۔جنرل ( ر ) پر ویزمشرف نے کہا کہ غدار وہ ہے جو ملک کو بد حالی اور پسماندگی دے رہا ہے ،عوام جاگ گئی تو ملک مشکلات سے نکل آئے گا،اب عوام جاگ گئی ہے عوام کو مزید جاگنا اور اٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں آرمی ، نیوی ، ائیر فورس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوااور عوام کو خوشحالی ملی تھی، جب تک افواج پاکستان ہیں ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.