علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے داخلے شروع

اتوار 8 مارچ 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر بہار2015ء کے داخلے شروع کردئیے ہیں ۔ سعودی عرب  کویت  قطر  متحدہ عرب امارات عمان اور بحرین میں مقیم پاکستانیویں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے ہیں ان میں میٹرک )جنرل( انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس( بیچلر پروگرام )جنرل  کامرس  لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ماس کمیونی کیشن( ایسوسی ایٹ ڈگری آف ایجوکیشن درس نظامی )میٹرک  ایف اے  بی اے( سرٹیفیکیٹ ان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز مینجمنٹ سائنسسز سوشل سائنسسز کمیونٹی ایجوکیشن ہوٹل سروسسز ایگریکلچرل سائنسسز عربی بول چال اللسان العربی اور دیگر پروفیشنل شارٹ کورسسز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اپریل ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس 15۔اپریل 2015ء تک جمع کراسکتے ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس http://del.aiou.edu.pkاور [email protected]سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ کمرہ نمبر LG-08 آئی سی ٹی بلڈنگ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8 اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کی فون نمبر +92-51-9057140 , +92-51-9250175پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :