ملک کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے‘ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں‘ وزیراعظم کی قیادت میں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں‘ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتا‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی‘ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بامقصد مذاکرات سے چاہتے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے قیام سے معاشی ترقی آئے گی ‘ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے‘ پرامید ہیں بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس کے لئے پاکستان آئینگے

وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کااسلامی ممالک کے تھنک ٹینک سے خطاب،میڈیاسے گفتگو

اتوار 8 مارچ 2015 13:13

ملک کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے‘ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے‘ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں‘ وزیراعظم کی قیادت میں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں‘ پاکستان بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ نہیں چاہتا‘ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی‘ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بامقصد مذاکرات سے چاہتے ہیں‘ اقتصادی راہداری کے قیام سے معاشی ترقی آئے گی ‘ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے‘ پرامید ہیں بھارتی وزیراعظم آئندہ سال سارک سربراہ کانفرنس کے لئے پاکستان آئینگے۔

وہ اتوار کو اسلامی ممالک کے تھنک ٹینک فورم سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس آئندہ سال اسلام آباد میں ہوگی امید ہے بھارتی وزیراعظم ہماری دعوت پر سارک سربراہ کانفرنس کے لئے پاکستان آئینگے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان بھارت سے جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے۔

بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل چاہتے ہیں بھارتی سیکرتری خارجہ سے مذاکرات مثبت رہے امید ہے آگے بھی بامقصد مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں حصہ نہیں لینا چاہتا اور نہ ہی بھارت کے ساتھ اسلحہ کی دوڑ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں افغانستان سے تعلقات میں بہتری آئی ہے پاکستان کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے دہشت گردی کے باعث پاکستان میں پچاس ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پورے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے وہ 23مارچ کو پاکستان نہیں آرہے ان کے دورے کی نئی تاریخ طے کی جارہی ہے۔