بھارتی کپتان دھونی رویندر جدیجاکی کارکردگی سے نا خوش
اتوار 8 مارچ 2015 12:54
پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ملنے والی ورلڈ کپ کی چوتھی لگاتار فتح کے باوجود کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو آل راوٴنڈر رویندرا جدیجہ کی ورلڈ کپ میں پریشان کْن کار کردگی نے مایوس کردیا ۔لیفٹ آرم اسپنر رویندرا جدیجہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک 3 سینچریاں بنا چکے ہیں لکنر اس ٹورنامنٹ میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں،انہوں نے 3، 2 اور 13 رنز بنا ئے ہیں یاد رہے کہ 26 سالہ آل راوٴنڈر ویسٹ انڈیز کے خلاف 180 رنز کے تعاقب میں کپتان دھونی کے ساتھ 27 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ہوک شاٹ کھیل کر ایڈرر رسل کی گیند کا شکار ہو گئے تھے۔
بہترین بلے با ز دھونی نے جدیجہ کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کار کردگی میں بہتری لا نیکی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
ہم ان سے پْر امید تو ہیں لکن کھیل صرف امید سے نہیں کھیلا جاتا۔ کھیل اچھی کار کردگی پر انحصا ر کرتا ہے۔ ان کے اندر قابلیت موجود ہے۔ انہیں خود اعتمادی کی بھی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ بھارتی سکواڈ میں اکشرپٹیل نامی لیفٹ آرم اسپنر بھی مو جود ہیں لکنی جدیجہ کو اچھی بیٹنگ کی بنا پر ترجیح دے کر 11 کھلاڑیوں کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دفاعی چیمپیئن کے کپتان نے جدیجہ کو اوپر کے نمبرز پر کھلانے کے بارے میں کہاہے کہ ہمارے پاس دوسرا حل یہ ہے کہ جدیجہ کو اوپر آرڈڑ پر کھلا یا جائے جہاں وہ بغیرکسی دباوٴ کے کْھل کر بڑے شاٹ کھیل سکتے ہیں اور ایک بڑا اسکور کر سکتے ہیں۔ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی باوٴلنگ سائڈء کو کافی کمزور سمجھا جارہا تھا لکنڑ 4 میچز میں بھارت کو فتح سے ہمکنار کروانے میں باوٴلنگ سائڈ نے بڑا کردار ادا کر کے اس غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔دھونی نے بھارت کی باوٴلنگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باوٴلرز اپنا کام باخوبی انجام دے رہے ہیں۔باوٴلرز یکے بعد دیگرے اچھاے اوورز کرتے ہیں۔ جس سے حریف ٹیم پر دباوٴ بڑھتا ہے اور ہمیں با آسانی وکٹ حاصل ہو جاتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.