کراچی،اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ،2ملزمان گرفتار ،اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

اتوار 8 مارچ 2015 12:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سمیت 2 کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ملزم نہال جبکہ اس کے ساتھی فواد کوگرفتار کرلیا گیا ہے،گرفتار ملزم کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور پاپوش نگر کے علاقے سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :