Live Updates

جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو ہرانا بڑی کامیابی ہے، عمران خان

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:21

جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو ہرانا بڑی کامیابی ہے، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کوہرانابڑی کامیابی ہے،اللہ کرےٹیم ورلڈکپ جیت کرآئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کوہرانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم اورقوم کوبہت بہت مبارک ہو،عمران خان نے کہا اللہ کرےمصباح الحق کی قیادت میں ٹیم ورلڈکپ جیت کر وطن واپس آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :