مجھ پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ مذاق ہے ، علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں : پرویز مشرف
ہفتہ 7 مارچ 2015 23:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے مجھ پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات چلانا ایک مذاق ہے جبکہ مجھ پر مقدمات چلانے والے پہلے آرٹیکل 6 کو دیکھ لیں بعد میں بات کریں۔مولانا احترام الحق تھانوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی موجودگی میں ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا جبکہ وہ اور ان کی جماعت فوجی عدالتوں کی حمایت بھی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں کا قانون بھی پاس ہو گیا ہے جبکہ اس قانون کے پاس ہونے کے باوجود رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ اپنا علاج کروانے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن انہیں اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے جبکہ دوتہائی اکثریت والی حکومت کا انتظار نہ کیا جائے اور ملک میں نظام کی بہتری کے لیے اسے گھر بھیج دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے ملک میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دے رہا ہے جبکہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے ہمارے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے دور حکومت میں انہوں نے فوج کو جدید اسلحے سے لیس کیا تھا جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کا دفاع اب انتہائی مضبوط ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.