پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریز کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے ، امریکہ ،دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے کشمیر کے تنازعے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوسکتے ہیں ، ترجمان میری ہارف

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:05

پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریز کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے ، ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکرٹریز کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کا آغاز اور جنوبی ایشیا میں امن وامان کے استحکام میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہارف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں ایک دوسرے سے بہتر تعلقات استوار کر کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے کشمیر کے تنازعے، جوگذشتہ چھ سالوں سے تعطل کا شکار تھے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوسکتے ہیں۔امریکا کی جانب سے یہ بیان بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کے دوروزہ دورے پر گذشتہ دنوں پاکستان آمد کے بعد سامنے آیا ۔