وزیر داخلہ کے حکم پر انٹرپول کی مدد سے ملزم رضوان حبیب کو ایکویڈر میں گرفتار کرلیا گیا ،ایکویڈر اور یواے ای سے ملزمان کی پاکستان منتقلی کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں ،ذرائع

ہفتہ 7 مارچ 2015 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ کے حکم پرایف آئی اے نے آٹھ ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد انٹرپول کی مدد سے ملزم رضوان حبیب کو ایکویڈر میں گرفتار کرلیا ۔ذرائع کے مطابق ملزم برطانیہ میں قتل کے جرم کا سزا یافتہ ہے اور2010 میں ایک باہمی معاہدے کے تحت عمر قید کی سزا کا بقیہ حصہ گزارنے پاکستان منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان منتقلی کے چند دن بعد ہی ملزم کو غیر قانونی طور پر رہا کر دیا گیاتھا وزیرداخلہ کے احکامات پر ان ملزمان کو فرار کروانے کے ذمہ دار وزارتِ داخلہ اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی واقعہ کی وجہ سے برطانیہ نے 2012 میں سزا یافتہ ملزمان کے اپنے اپنے ملکوں میں سزا کاٹنے کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ تاہم وزیرداخلہ کے نوٹس اور ایکشن کے بعد یہ معاہدہ بحال کر دیا گیا اسی سلسلے کے دوسرے ملزم پہلے ہی پاکستان اور یواے ای سے پکڑے جا چکے ہیں۔ایکویڈر اور یواے ای سے ملزمان کی پاکستان منتقلی کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :