سابق صدر پرویزمشرف کا میڈیکل چیک اپ ان کے گھر پر ہوگا،میڈیکل بورڈ میڈیکل چیک اپ کے بعد رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کریگا

ہفتہ 7 مارچ 2015 22:37

کوئٹہ ،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف جو نواب اکبر خان بگٹی کیس میں نامزدہیں کئی بار انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ان کو کوئٹہ میں طلب کیا ہے مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق ان کے وکیل نے ہمیشہ یہ موقف عدالت میں اختیار کیا ہے کہ پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اس لئے سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوتے ہیں تو میڈیکل بورڈ کراچی میں ان کی رہائش گاہ پرجا کر ان کا میڈیکل چیک اپ کرے گا اور اس کی رپورٹ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردینگے۔