نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ونومنتخب سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کانام چیئرمین سینٹ کے لئے تجویز ،میر حاصل خان بزنجو کی آئندہ 24گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات متوقع

ہفتہ 7 مارچ 2015 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نومنتخب سینٹر میر حاصل ِخان بزنجو کا نام چیئرمین سینٹ کے لئے تجویز کیا گیا ہے ۔باخبر ذرائع کے مطابق ان کانام حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے تجویز کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے اس سلسلے میں سینٹر میر حاصل خان بزنجو آئندہ 24گھنٹے کے دوران کسی وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرینگے ۔ ہفتہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ٹیلی فون پر با ت چیت بھی کی ہے ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا حتمی فیصلہ وزیرا عظم میاں نواز شریف کرینگے۔