کرکٹ جنون ، مرید کے کے سبزی فروش نے پانچ ہزار کے آلو فری تقسیم کر دیئے

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:46

کرکٹ جنون ، مرید کے کے سبزی فروش نے پانچ ہزار کے آلو فری تقسیم کر دیئے

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) کرکٹ جنون سبزی فروش نے 5000کے آلو فری تقسیم کر دیئے عوام کے بھنگڑ ے آتش بازی کے دلفریب مناظر تفصیل کے مطابق مریدکے سبزی منڈی میں آصف نامی سبزی فروش نے پاکستان کا ساؤتھ افریقہ سے میچ جیتنے کی خوشی میں 5000روپے مالیت کے 250کلو کے قریب آلو عوام میں فری تقسیم کر دیئے بوڑھے ،بچوں اور خواتین فری آلو لینے کے لیئے لمبی لائنیں لگ گئی کرکٹ شائقین نوجونوں کے بھنگڑے آتش بازی کا مظاہرہ پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے فضاء میں گونجتے رہے نوجونوں کو بھنگڑا ڈالتے دیکھ کر بوڑھے بھی پیچھے نہ رہے اس موقع پر سبزی فروش نے میڈہیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا پاکستانی ٹیم کی بہتر کارکدگی دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا اور خوشی میں آلو تقسیم کر دیئے اس نے کہا اگر پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹی تو سو نے کے تاج سے انکی تاج پوشی کرونگا۔

متعلقہ عنوان :