وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے انتخابات رابطوں کی ذمہ داری وفاقی وزراء کو سونپ دی ، وزیر اطلاعات پرویزرشید جمعیت علمائے اسلام(ف) سے رابطے کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب ایم کیوایم سے رابطہ بات کرینگے

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے رابطوں کی ذمہ داری مختلف رہنماؤں کو سونپ دی گئی نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار کو اے این پی، پیپلزپارٹی اور بلوچ جماعتوں سے رابطے کی ذمہ داری سونپی گئی ، وزیر اطلاعات پرویزرشید جمعیت علمائے اسلام(ف) سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ایم کیو ایم سے رابطے کی ذمے داری دی گئی ہے۔