پاکستان کوسٹ گارڈ کی کاروائی،غیر قانونی طورپرایران جانیوالے پنجاب کے 21افراد گرفتار،ایف آئی اے کے حوالے

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:19

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کی کاروائی،کراچی سے غیر قانونی طورپرایران جانے والے پنجاب کے 21افراد کو گرفتارکرلیا،کوسٹ گارڈ نے گرفتار ملزمان ایف آئی اے کے حوالے کردیئے،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان کوسٹ گارڈ (ون بٹالین) اوتھل کے کرنل فدا محمد کو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی سے غیر قانونی طور پر کچھ افردا ایران جارہے ہیں جس پر کرنل فدامحمد نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 40کلومیٹر دور لیاری چیک پوسٹ پر کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو گاڑیوں کی چیکنگ سخت کرنے حکم دے دیا اور ایک مسافر گاڑی سے کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے 21افراد کو حراست میں لے لیا اور کوسٹ گارڈ اوتھل میں ضروری کاروائی کے بعد کرنل فدامحمد نے گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیئے گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے بتایا جاتاہے جو غیر قانونی طور پر کراچی سے براستہ بلوچستان ایران جارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :