گلگت بلتستان میں حالیہ واقعات کے بعد دیامر سمیت تمام اضلاع میں مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:54

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں پیش آنے والے واقعات اور امن و امان کے پیش نظر گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع سمیت ضلع دیامر میں مقیم افغان باشندوں کو دیامر سے بے دخل کرنے کا فیصلہ ، ، دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے تمام افغان باشندوں سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد دیامر سے اپنی سکونت ترک کرکے چلے جائیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چلاس میں مقیم افغان باشندوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا گیا ہے کہ چلاس میں رہائش پذیر تمام افغان باشندے ایک ہفتے کے اندر اندر چلاس سے ترک سکونت کریں ،نہ کرنے کی صورت میں دیامر کی ضلعی انتظامیہ زبردستی افغان باشندوں کو دیامر سے بے دخل کردے گی۔ادھر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردی گئی نوٹس کے بعد دیامر میں مقیم افغان باشندے سخت پریشان ہیں ،افغان باشندوں کا کہنہ ہے وہ بیس بیس سالوں سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں ان کا کاروبار ،تجارت،اور لین دین یہاں کے عوام کے ساتھ ہے ۔اگر انہیں یہاں سے نکال دیا گیا تو انہیں لاکھوں کا نقصان ہوگا ۔اور وہ متاثر ہونگے۔