(ن) لیگ نے ابھی تک چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، صرف ابتدآئی رابطے اور مشاورت ہوئی ہے ،تما م جماعتو ں سے مشاورت کے بعد ہی چیئرمین ا ور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا بیان

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بارے کوئی فیصلہ نہیں کیا ، صرف ابتدآئی رابطے اور مشاورت ہوئی ہے ،تما م جماعتو ں سے مشاورت کے بعد ہی چیئرمین ا ور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میر حاصل بزنجو اور اسفند یار ولی کو فون کر کے سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر صرف مبارکباد دی ۔

اور خواجہ سعد رفیق نے ایم کیو ییم سے رابط کر کے انہیں مبارکباد دی ،جبکہ میں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کر کے مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ یم نے ابھی تک چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نامزد نہیں کیا ،تما م جماعتوں کے ساتھ ابھی صرف ابتدائی مشاورت ہوئی ہے،تما م جماعتو ں سے مشاورت کرنے کہ بعد چئیرمین ا ور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا