پنجاب صاف پانی کمپنی کے تحت صوبہ بھر کے دیہی علاقہ جات کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا ، منصوبہ کا آغاز بہاولپور ڈویژن سے کیا جارہا ہے ، منصوبے پر ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت آئے گی،وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن کا پنجاب صاف پانی کمپنی بارے بریفنگ سے خطاب
ہفتہ 7 مارچ 2015 19:47
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب صاف پانی کمپنی کے تحت صوبہ بھر کے دیہی علاقہ جات کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور اس اہم منصوبہ کا آغاز بہاولپور ڈویژن سے کیا جارہا ہے۔جس پر ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت آئے گی۔وہ ہفتہ کو یہاں کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں پنجاب صاف پانی کمپنی کی کارکردگی کے حوالہ سے دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر،صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنٹر،اراکین اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی،خالد وارن،قاضی عدنان فرید،افضل گل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عمرانہ اجمل،ضلع بھر سے اسسٹنٹ کمشنرز،مسلم لیگی کارکن میاں شاہد اقبال، بلال بلوچ،پراجیکٹ ڈائریکٹر منعم خان موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر مملکت نے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع بشمول ضلع لودھراں کو اس منصوبہ کے تحت دیہی علاقہ کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کیاجائے گا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار میں اضافہ کیاجائے اور پنجاب صاف پانی کمپنی کے تحت شروع کیے جانے والے پراجیکٹ میں اراکین اسمبلی کا بھی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استعفادہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے جلد اراضی حاصل کی جائے اور تمام امور مقررہ معیاد میں مکمل کیے جائیں۔کمشنر بہاولپور ڈویژن ثاقب ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اہم منصوبہ صاف پانی پراجیکٹ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں تاکہ لوگوں کو صاف پانی مہیاہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ تمام تحصیلوں کا صاف پانی کی فراہمی کے حوالہ سے درست ریکارڈ مرتب کیا جائے اور واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے موزوں اراضی کے انتخاب کیلئے اراکین اسمبلی سے مشاورت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ خطیر رقم سے صاف پانی پراجیکٹ کا آغاز بہاولپور سے ہو رہاہے۔ جس ہم سب نے مل کر کامیاب بناناہے۔جنرل منیجر پراجیکٹ اینڈ سروسز پنجاب صاف پانی کمپنی محمد علی شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے فیز میں بہاولپور ڈویژن کی تین تحصیلوں منچن آباد،حاصل پوراور خان پور کے علاوہ تحصیل لودھراں شامل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ تحصیل سطح پر اس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد6سے8ماہ تک آپریشنل کروایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کا دوسرافیز اس سال ماہ مئی میں شروع ہو جائے گا۔جنرل منیجر نے بتایا کہ پہلے فیز میں ان چار تحصیلوں میں 68مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جس میں سے 44ریووس آسموس ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 41 واٹرفلٹریشن ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کے حوالہ سے کسی قسم کی شکایت کے ازالہ کیلئے صاف پانی سہولت سینٹر بھر قائم کئے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.