Live Updates

وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے اتحادیوں اور اپوزیشن سے رابطوں کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنا دی،شہباز شریف اور چوہدری نثار کو ایم کیو ایم کی قیادت کی حمایت کے حصول کا ٹاسک دیدیا گیا ،اسحاق ڈار کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید اور و زیر ریلوے سعد رفیق شامل

ہفتہ 7 مارچ 2015 19:44

وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کیلئے اتحادیوں اور اپوزیشن سے رابطوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے چیئرمین سینٹ کے انتخابات کیلئے اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت سے رابطوں کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بنا دی‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایم کیو ایم کی قیادت کی حمایت حاصل کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحادیوں اور اپوزیشن سے را بطوں کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں اسحاق ڈار سمیت وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات اسحاق ڈار نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا ہے جبکہ اسحاق ڈار نے پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ‘ نیشنل پارٹی کے حاصل خان بزنجو اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے لئے متفقہ حکمت عملی بنانے پر عو رکیا ہے۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ کی قیادت نے پی ٹی آئی سے بھی باضابطہ رابطے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر گورنر کے پی کے کے ذریعے پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سے را بطوں کی اطلاع ہے تاہم اسحاق ڈار کی جہانگیر ترین او رشاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹاسک سونپا ہے۔ دونوں رہنما جلد ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔ دوسری جانب سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعتیں چیئرمین سینٹ کے انتخابات سے الگ نہیں رہے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات