پاکستان کی جیت، خواجہ سرا نے پاؤں میں لگی بیڑیاں کھول دیں

ہفتہ 7 مارچ 2015 19:14

پاکستان کی جیت، خواجہ سرا نے پاؤں میں لگی بیڑیاں کھول دیں

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7مارچ۔2015ء) سکھر میں قومی ٹیم کی ناکامیوں پر اپنے پاؤں میں بیڑی ڈالنے والے خواجہ سرا نے جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد بیڑیاں کھول دیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں گیت بھی تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی دو میچوں میں شکست پر سکھر کے خواجہ سرا صنم فقیر نے اپنے پاؤں میں بیڑیاں پہن لی تھیں جو اس نے جنوبی افریقہ سے جیت کی خوشی میں کھول دیں۔ اس موقع پر صنم فقیر نے قومی ٹیم کے لیے گیت گایا جبکہ اس کے ساتھیوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ خو اجہ سرا کا کہنا تھا شی میل بھی کرکٹ کے شائقین ہیں اس نے اپنے گیت میں افریقہ بو کاٹا کے الفاظ سیمی فائنل جیتے اور فائنل بھی جیتے اور ورلڈ کپ جیت کر آئے شامل کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :