تحریک انصا ف کی جا نب سے سینیٹ انتخا با ت میں کلین سویپ ،سر مایہ درا نہ سو چ اور سٹیس کونظا م کے حا میو ں کے منہ پر طمانچہ ہے،مشتا ق احمد غنی

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء) صو بہ خیبر پختو نخوا کے وزیر اطلا عا ت ، تعلقا ت عا مہ و ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ پا کستا ن تحریک انصا ف کی جا نب سے سینٹ کے انتخا با ت میں کلین سویپ ،سر مایہ درا نہ سو چ اور سٹیس کونظا م کے حا میو ں کے منہ پر طما نچہ ہے،جس طرح خیبر پختو نخوا میں عا م اور سینٹ کے انتخابا ت میں کا میا بی حاصل کی اسی طرح آنے وا لے بلدیا تی انتخا با ت میں بھی حیرت انگیزنتا ئیج حا صل کریں گے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج ایبٹ آباد بور ڈ اور محکمہ تعلیم کے پی کے کے اشترا ک عمل سے منقعدہ تقسیم انعا ما ت کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے ڈویژن بھر کے بورڈ کے تحت گو لڈ میڈل ،میرٹ سرٹیفکیٹس اور نقعد انعا ما ت تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے چئیر میں پرو فیسرافتخا ر الملک نے بورڈ کی کا ر کر دگی پیش کی انہو ں نے کہا طلباء اور طا لبا ت ہما رے ملک کا آنے وا لا روشن مستقبل ہیں قو م کو ان سے بہت سی آمیدیں ہیں۔

امید ہے کہ وہ اپنی محنت شا قہ سے ان پر پورا اتریں گے پی ٹی آئی کی حکو مت نے عمرا ن خا ن کی بصیرت کے تحت صو بہ میں تعلیم اور صحت کو پہلی اور دوسری ترجیح قرار دیکر ان شعبوں کے لئے سا لا نہ ترقیا تی پرو گرا م میں کثیر رقو م مختص کی ہیں ۔ صر ف تعلیم کے لئے ایک سو گیا رہ بیلین روپے رکھے گئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے تیں ہم شعبے ہیں جن میں فنی،ایلمنٹری اور اعلٰی تعلیم شا مل ہیں۔

ہم ان تما م شعبوں کو فو کس کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہما ری حکو مت کو یہ اعزاز حا صل ہے کہ اس نے ملک کی تا ریخ میں پہلی مرتبہ طبقا تی نظا م تعلیم کو ختم کر کے امیر و غریب کے لئے یکسا ں نظا م تعلیم شروع کر دیا گزشتہ سا ل پہلی کلاس سے انگریزی نصا ب متعا رف کرایاگیا جو بتدریج آگے بڑھتا جا ئے گا۔ مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ ہم نے اچھی حکو مت کے قیا م اور کر پشن کے خا تمہ کے لئے مو ثر اقدا ما ت اٹھا ئے۔

میرٹ کی پا لیسی کے تحت این ٹی ایس کے نظا م اپنا کر استاد سے لیکر پو لیس کے سپا ہی تک کی بھر تی کر رہے ہیں۔ سکو لو ں میں حا ضریو ں کو یقینی بنا نے کے لئے غیر جا نبدار افراد پر مبنی ما نیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا جس کی وجہ سے غیر حا ضری کر نے وا لے اسا تذہ اور عملہ اب گھر بیٹھ کر تنخوا ہیں نہیں لے سکتے۔ ہم نے ایسو ں ک گھر کی رائیں دکھا ئی ہیں ہم نے گزشتہ سا ل 1500سو اسا تذہ اور 900لیکچر ار بھرتی کئے۔

انہو ں نے کہا کہ ہم نے تبدیلی کا نعرہ لگا یا تھا اس کو سچ کر دیکھا یا۔جسے تبدیلی دیکھنی ہو وہ کے پی کے سر کا ری ادا رو ں میں آکر اپنی آنکھو ں سے دیکھ لے۔تما م ادا رو ں میں اصلا حا تی نظا م نا فز ہو چکا ہے ۔ اسمبلی کے زریعے ریکا رڈ قا نو ں سا زی کی گئی ہے۔اطلا عا ت تک رسا ئی کا ایسا نظا م لا ئے ہیں جسے بین الااقوا می طور پر پزیرا ئی حا صل ہو ئی ہے۔ یہ ہے حقیقی معنوں میں تبدیلی۔ صو با ئی وزیر نے ایبٹ آبادمیں جلد یو نیورسٹی قا ئم کر نے۔ہا ئیر ایجو کیشن کے شعبہ میں متعدد نئے کا لجز بنا نے ہزارہ میں ریسکو 1122کا نظا م لا نے ،مر ی روڈ کو دو رویہ کر نے اور ایبٹ آباد ما نسہرہ با ئی پا س بنا نے سمیت متعدد اعلا نا ت کئے۔

متعلقہ عنوان :