پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین شپ کیلئے تاحال کوئی نام فائنل نہیں کیا جاسکا

ہفتہ 7 مارچ 2015 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07مارچ۔2015ء)سینیٹ میں اکثریتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین شپ کے لیے تاحال کوئی نام فائنل نہیں کیا جاسکا ہے ۔تاہم سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک ،سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور اسلام الدین شیخ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے روبینہ خالد کا نام دیئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی ،رحمن ملک ،تاج حیدر ،فاروق ایچ نائیک اور اسلام الدین شیخ کے ناموں پر غور جاری ہے ۔جبکہ ڈپٹی چیئرمین شپ کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی روبینہ خالد کو نامزد کرسکتی ہے جس کے لیے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت جاری ہے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی رہنما شیری رحمن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے ۔مشاورت کے بعد متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے گا ۔